تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے 24 ڈپٹی ای او کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے محکمہ اسکولی تعلیم کی تجاویز

   

110 ٹیچرس 89 پی ڈی جائیدادوں کے لیے عنقریب نوٹیفکیشن
حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن عنقریب محکمہ اسکول تعلیم کے حدود میں 24 ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسرس ( ڈپٹی ای او ) کے علاوہ 110 ٹیچرس اور 8 پی ڈی کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔ اس سے متعلق تجاویز محکمہ تعلیم نے TGPSC کو رانہ کردئے ہیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حدود میں ڈپٹی ای اوز ، گورنمنٹ ڈائیٹ ، بی ای ڈی کالجس ، ایس سی ای آر ٹی ، ٹیچرس ، سینئیرٹیچرس کی جملہ 134 جائیدادوں پر کمیشن کے ذریعہ تقررات کرانے کیلئے محکمہ فینانس نے 12 نومبر 2022 کو ہی منظوری دی تھی ۔ جس میں 24 ڈپٹی ای او اور 110 ٹیچرس و سینئیر ٹیچرس کی جائیدادیں شامل ہیں۔ محکمہ اسکولی تعلیم نے ان 134 جائیدادوں کے ساتھ تازہ طور پر دومل گوڑہ کے گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج میں 8 فزیکل ڈائرکٹر ( پی ڈی ) جائیدادوں پر بھی تقررات کرنے کی کمیشن کو تجاویز روانہ کی ہے ۔ محکمہ اسکولی تعلیم کے ذریعہ نے بتایا کہ ان 142 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے علحدہ علحدہ نوٹیفیکشن جاری کئے جائیں گے ۔ متحدہ آندھراپردیش میں تلنگانہ کے حدود میں 72 ڈپٹی ای او کی جائیدادیں ہوا کرتی تھی ۔ تب ہر ریونیو ڈیویژن کو ایک اڈپٹی ای او مختص کیا گیا تھا ۔ ضلع حیدرآباد میں ریونیو ڈیویژن2 ہیں مگر آبادی اور اسکولس کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 12 جائیدادیں مختص کی گئی ہیں۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ریونیو ڈیویژنس کی تعداد میں ا ضافہ ہوا جس کے پیش نظر مزید 28 جائیدادیں منظور کرنے کیلئے دو دن قبل ہی محکمہ اسکولی تعلیم کے عہدیداروں نے حکومت کو تجاویز روانہ کیا ہے ۔ ریاست کے 33 اضلاع میں 12 ڈپٹی ای او کی جائیدادیں ہیں ۔ مزید 21 جائیدیں منطور کرنے کی تجاویز روانہ کی گئی ہیں۔ 2