تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی نے بی آر ایس قائد کو ہتک عزت کی نوٹس

   

اندرون ایک ہفتہ معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ ۔ بصورت دیگر قانونی کارروائی کا انتباہ
حیدرآباد 12 اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے بی آر ایس قائد اے راکیش ریڈی کو ہتک عزت کی نوٹس جاری کرکے گروپ I نتائج کے معاملے میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی مذمت کی ۔ اندرون ایک ہفتہ اس پر معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر ایک ہفتہ کے بعد ہتک عزت کے مقدمات اور دیگر فوجداری مقدمات درج کرنے کا انتباہ دیا ۔ ساتھ ہی اس پر مزید سوشیل میڈیا میں پوسٹس نہ کرنے پر زور دیا ۔ بی آر ایس کے قائد راکیش ریڈی نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے گروپ I مینس کے تمام پیپرس کی جانچ کرنے اور جو غلطیاں ہوئی ہیں اس کو درست کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ گروپ I کے تلگو میڈیم امیدواروں سے نا انصافی ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گروپ I مینس کا امتحان تحریر کرنے والے 40 فیصد تلگو میڈیم کے امیدوار ہونے کا دعویٰ کیا ۔ تاہم ان میں کسی کو بھی ٹاپ رینک حاصل نہ ہونے پر سوالیہ نشان اٹھایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مینس امتحانات کا 45 مراکز میں انعقاد کیا گیا ۔ صرف 2 مراکز کے 72 امیدوار ٹاپ رینکرس کیسے ہوسکتے ہیں سوال کیا تھا ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن پر تلگو سے نا انصافی کرنے کا الزام عائد کیا ۔ 18 اور 19 مراکز میں بے قاعدگیاں ہونے کے خدشات کا اظہار کیا جس کا پبلک سرویس کمیشن نے سخت نوٹ لیتے ہوئے بی آر ایس قائد کو نوٹس روانہ کیا ہے ۔۔ 2