حیدرآباد۔/28 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے بعض ارکان کے تقرر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ کاکتیہ یونیورسٹی کے پروفیسر ونائیک ریڈی نے مفاد عامہ کی درخواست دائر کی ہے جس میں کمیشن کے ارکان کے طور پر کے رویندر ریڈی، آر دھن سنگھ، بی لنگا ریڈی، سمترا آنند، آر ستیہ نارائنا اور ایم چندر شیکھر راؤ کے تقرر کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے حال ہی میں پبلک سرویس کمیشن کی تشکیل عمل میں لائی ہے جس کے بعد سے مختلف گوشوں میں اعتراضات کئے گئے کہ تقررات کے سلسلہ میںپبلک سرویس کمیشن قواعد کی پابندی نہیں کی گئی۔ ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا ہے۔ر