تلنگانہ پردیش کانگریس کے ایک ترجمان عہدہ اور پارٹی سے مستعفی

   

حیدرآباد /5 اپریل ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان اور فلم پروڈیوسر بنڈلہ گنیش نے آج پارٹی اور عہدہ سے استعفی دے دیا ۔ گنیش نے اپنے ٹیوئیٹر ہینڈل کے ذریعہ استعفی کا اعلان کیا اور مکتوب میں لکھا کہ وہ شخصی وجوہات کے سبب مستعفی ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے پارٹی کی خدمت کا موقع دینے پر کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اُتم کمار ریڈی کا شکریہ ادا کیا ۔ ایک دوسرے ٹوئیٹ میں گنیش نے کہا کہ کانگریس کے ترجمان کی حیثیت سے کئے گئے ریمارکس پر اگر کسی کو تکلیف پہونچی ہے تو اس کیلئے معذرت خواہ ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ کشادہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں درگذر و معاف کردیں ۔