حیدرآباد ۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پہلے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد تلنگانہ پریمیر لیگ کا دوسرا سیزن بھی اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ لیگ میاچ کے اختتام پر 4 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ 22 فروری کو ہونے والے سیمی فائنل مقابلوں میں ملک پیٹ ڈی کے کا مقابلہ کھمم سی سی سے جبکہ جدہ انڈینس کا مقابلہ ٹیم گیلکسی سے ہوگا۔ ٹورنمنٹ کا انعقاد انڈین کرکٹ فیڈریششن جدہ (آئی سی ایف جے) کی جانب سے کیا جارہا ہے جبکہ فرینڈی موبائیل سعودی عربیہ ایونٹ کا اسپانسر ہے جبکہ فرسٹ چوائس اڈورٹائزنگ (ایف سی اے)۔ کھنڈا، سیٹرا، ایکوافینا، سلاٹی، حسین پرفیوم، البیک اور شواہد ٹکنالوجی کا بھی تعاون حاصل ہے۔ چیف آرگنائزر سید افضل نے بتایا کہ میان آف دی میاچ ایوارڈز کھنڈ کی جانب سے جبکہ میان آف دی سیریز کا ایوارڈ شواہد ٹکنالوجی کی جانب سے دیا جائے گا جبکہ حسین پرفیوم کی جانب سے بھی تحائف دیئے جائیں گے۔ آئی سی ایف جے کمیٹی ارکان میں سید افضل، واجد صمدانی، طلحہ احمد، زاہد خان، اسحاق بغدادی، میر بھائی، حالد یمنی، سید شریف الدین، عبدالقدیر فہیم پاشاہ، سمیر خان اور محمد رفیع اللہ شامل ہیں۔