نیالکل میں آتمیہ سمیلن کا انعقاد ، رکن اسمبلی کے مانک راؤ کا قائدین اور کارکنوں سے خطاب
ظہیرآباد 31/ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے نیالکل منڈل میں آج آتمیہ سمیلن کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس میں نیالکل منڈل کے 19 مواضعات کے بی آر ایس کے عوامی نمائندوں ، قائدین اور کارکنوں کے علاوہ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ سمیت سرکردہ قائدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے واضح طور پر کہا کہ ان کے حلقہ انتخاب کے عوام ہی ان کی طاقت ہے ۔ ان کے خلاف کوئی کتنی ہی سازشیں کرلیں ، وہ عوام کی بہترخدمت بدستور جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پارٹی قائدین پر زور دیا کہ وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچائیں اور غریبوں اور کسانوں کیلئے کام کررہی پارٹی کو پھر سے عنان اقتدار سوپنے کیلئے کمر بستہ ہوجائیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر نے ریاست بھر میں کئی فلاحی اسکیمات متعارف کروائیں جن کی مثال ملک کی کسی دوسری ریاستوں میں نہیں ملتی جب کہ بی آر ایس ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو کارکنوں کی حادثاتی موت کی صورت میں دو لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اتنا ہی تلنگانہ حکومت زرعی شعبہ کیلئے چوبیس گھنٹے مفت برقی سربراہ کرتی ہے ۔ رائیتو بندھو ، رعیتھو بیمہ ، کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک ، آسرا پنشن ، کے سی آر کٹس ، نیوٹریشن کٹس جیسی فلاحی اسکیمات کے علاوہ ترقیاتی کاموں جیسے سی سی سڑکیں ، موریوں کی تعمیر ، مختلف کمینیٹیوں کیلئے ہالوں کی تعمیر ، قبرستانوں کیلئے اراضی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہمارا گاؤں ۔ ہمارا مدرسہ جیسے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ اسکولوں کی ضرورتوں کی تکمیل کی جارہی ہے ۔ انہوں نے پارٹی قائدین پر زور دیا کہ وہ ریاست تلنگانہ پر تیسرا مرتبہ گلابی پرچم لہرانے کیلئے عوام سے تال میل بنائیں رکھیں ۔ اس آتمیہ سمیلن سے ڈی سی ایم ایس چیرمین ملکاپور شیو کمار نیبھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پرسی ڈی سی چیرمین اوماکانت پاٹل ، آتما کمیٹی چیرمین پینٹا ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی بھاسکر ، صدر بی آر ایس نیالکل منڈل روییندر ، سابق ایم پی پی رنگا راؤ پاٹل ، سینئر لیڈر و ایڈوکیٹ پانڈورنگا ریڈی ، ویرا ریڈی ، منڈل جنرل سکریٹری راج کمار ، سرپنچ فورم کے صدر روی مدیراج ، ایم پی ٹی سیوینکٹ ، سری پتی ، منڈل اقلیتی صدر محمد مقصود ، سرپنچ نرنجن ریڈی ، دیوداس ، پیٹر راجو ، چندرنا ، وینکٹ ریڈی ، ایشور، محمد قطب الدین ، مہیپال ، ماروتی ، پروین ، شنکر ، محمد عمران ، سریکانت ریڈی ، راجندر ریڈی ، اپاراو پاٹل ، یلا ریڈی ، سدھا ریڈی ، ٹوکا ریڈی ، نرسپا، چندرنا ، روی ، ونود کمار ، سرینواس، سرینواس ریڈی، بکا ریڈی ، محمد شبیر ،محمد شکیل محمد غوث کے بشمول دیگر سرپنچس ، ایم پی ٹی سیز اور سرگرم کارکنوں نے اپنی شرکت درج کرائی۔
غیر موسمی بارش سے تباہ مکان مالک کو کانگریس کی امداد
یلاریڈی /31 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل گندھاری کے پلے مڈگو تانڈا میں کل ہوئی غیر موسمی بارش و تیز آندھی سے رکم بائی کا مکان مکمل تباہ ہونے پر کانگریس پارٹی حلقہ انچارج سبھاش ریڈی نے دورہ کرکے متاثرہ خاندان کو ضروری اشیاء و اناج کی امداد تقسیم کی اور کہا کہ نقد مالی مدد کرکے کانگریس پارٹی ہمیشہ متاثرین کی مدد کیلئے تیار ہے ۔ واضح رہے کہ غیر موسمی بارش تیز ہواؤں سے حلقہ کے بیشتر منڈلوں میں غیر معمولی نقصان ہوا ہے ۔