حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( راست ) : تلنگانہ پنشنرس جنرل اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری محمد علی اقبال کے بموجب 5 جنوری کو ماہانہ میٹنگ اردو گھر میں مقرر ہے ۔ جو حضرات لائف سرٹیفیکٹ داخل نہیں کئے ہیں ان کے لیے فارم دستیاب ہیں ۔ فارم داخل کرنے کے لیے یہ آخری موقع ہے جو حضرات کی پنشن سالانہ تین لاکھ سے زیادہ ہے وہ لوگ انکم ٹیکس سرٹیفیکٹ داخل کرنے کی تاریخ فروری آخری ہے ۔ انکم ٹیکس فارم بھی دستیاب ہے ۔۔
جناب کمال الدین احمد ، ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے مستعفی
حیدرآباد ۔ /2 جنور ی (پریس نوٹ) جناب میر کمال الدین علی خاں کا بہ حیثیت رجسٹرار حضرت خواجہ بندہ نوازؒ یونیورسٹی (گلبرگہ) کے انتخاب کے بعد موصوف نے ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری / ڈائرکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ اب اس عہدہ کیلئے جناب احمد علی سابق کیوریٹر سالار جنگ میوزیم کا انتخاب عمل میں آیا ہے جسے جناب احمد علی نے بہ خوشی قبول کرتے ہوئے /15 ڈسمبر کو اس عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے ۔