تلنگانہ پولٹری انڈسٹری کو ایک ہزار کروڑ کا نقصان : ای راجندر

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کل اسمبلی میں کہا کہ تلنگانہ میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے ۔ بجٹ پر ایک مباحث کے دوران چیف منسٹر نے وِزیر صحت ایٹالہ راجندر نے چہارشنبہ کو جو کہا تھا اس کی توثیق کی کہ ریاست میں کورونا وائروس کا خوف نہیں ہے اور نہ ہی کوئی کیس ہے ۔ راجندر نے پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ کورونا وائرس نہیں ہے اور خوف صرف اس بات کا ہے کہ پولٹری انڈسٹری کو بھاری نقصان ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’تاحال اس شعبہ کو 1000 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ میرا بھی پولٹری بزنس ہے اور مجھے 10 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ‘ ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ چکن اور انڈے بڑی مقدار میں تلنگانہ سے برآمد کئے جاتے ہیں ۔ کے سی آر نے کہا کہ ’ کئی بڑے کاروباری لوگ بشمول سابق ٹی پی سی سی صدر پنالہ لکشمیا پولٹری بزنس میں ہیں ۔ تلنگانہ میں تقریبا 24 لاکھ لوگ راست یا بالواسطہ پولٹری شعبہ سے وابستہ ہیں ‘ ۔۔