تلنگانہ پولیس کو آدھار کی کیا ضرورت

   

٭ تلنگانہ پولیس کیلئے آدھار انتہائی ضروری ہے کیونکہ وہ مجرمین کی بہتر پروفائیلنگ کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ چنانچہ پولیس نہ صرف سڑکوں پر جگہ جگہ اچانک تلاشی مہم کے دوران راہگیروں کے بائیومیٹرکس اور شخصی تفصیلات جمع کررہی ہے بلکہ محلوں کی ناکہ بندی اورتلاشی نیز چبوترہ آپریشن کے دوران بھی ایسی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں ۔انہی تلاشیوں کے دوران 127 افراد کے جالی دستاویزات سے آدھار بنانے کا پتہ چلاتھا۔