تلنگانہ پولیس کو اب ہفتہ واری تعطیل

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست حکومت نے محکمہ پولیس عملہ کو راحت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ واری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی نے حکومت کی ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے یہ با ت بتائی۔ اس تعطیل کے احکامات کا آغاز ورنگل، کریم نگر اور نلگنڈہ اضلاع سے ہوگا۔ اس ہدایت سے 54 ہزار پولیس عملہ کو راحت نصیب ہوگی۔ او رمحکمہ پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ واضح رہے کہ اس فیصلہ کا کافی دیر سے انتظار کیا جارہا تھا۔

پولیس آفیسرس ایسوسی ایشن سربراہ گوپی ریڈی نے بتایا کہ ہم حکومت اور ڈی جی پی سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ جو پولیس عملہ کی ہفتہ واری تعطیل کا آغاز کیا۔ پولیس عملہ چوبیس گھنٹے اپنی خدمات انجام دیتا ہے۔ کام کی زیادتی اور کم آرام کی وجہ سے پولیس عملہ میں کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔جیسے شوگر، بی پی وغیرہ۔ حکومت کا یہ فیصلہ پولیس عملہ کے حق میں مفید ثابت ہوگا۔