تلنگانہ پولیس کے 1600 ملازمین کورونا پازیٹیو

   

حیدرآباد :۔ تلنگانہ میں زائد از 1600 پولیس ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ بڑی تعداد میں پولیس ملازمین کے اس وباء سے متاثر ہونے کے باعث ان کے ارکان خاندان ، دوست احباب اور رشتہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ابتدائی دنوں میں سائبر آباد ، رچہ کنڈہ اور حیدرآباد کمشنریٹس کے چند ملازمین اس سے متاثر ہوئے تھے اور ان ہی دنوں میں بیشتر صحت یاب بھی ہوگئے تھے لیکن اب یہ وائرس ریاست بھر میں بڑی تعداد میں پولیس ملازمین میں پھیل گیا ہے ۔ 1600 متاثرین ملازمین کے منجملہ 800 کا تعلق شہر سے ہے ۔ اس طرح ان کے قریب افراد کو رخصت لے کر کورنٹائن ہونا پڑا ہے ۔۔