تلنگانہ: پُلی چنتلہ پروجیکٹ کا پانی، مندر میں داخل ہوگیا

   

حیدرآباد ۔ سوریہ پیٹ میں واقع پُلی چنتلہ پروجیکٹ کا پانی،مٹاپلی لکشمی نرسمہا سوامی مندر میں داخل ہوگیا کیونکہ مندر کی دیوار میں شگاف پڑگیا۔ناگرجنا ساگر پراجیکٹ کے 18دروازے کھول کر نچلے علاقوں میں اس پانی کوچھوڑنے کے بعد پُلی چنتلہ پراجیکٹ کی آبی سطح میں بتدریج اضافہ ہوا۔مندر حکام نے پانی کی نکاسی کے لئے پمپ سیٹ کا استعمال کیا۔گذشتہ بارش کے موقع پر بھی مندر میں پانی داخل ہوگیا تھا جس کے بعد مندر کو بند کردیاگیا تھا۔پُلی چنتلہ پراجیکٹ کے 16دروازے کھولتے ہوئے وجئے واڑہ کے پرکاشم بیریج کیلئے پانی چھوڑا گیا۔پُلی چنتلہ پروجیکٹ میں 341433کیوزک پانی کا بہاو ہے جسکے بعد 3,18,066کیوزک پانی چھوڑا گیا۔