تلنگانہ ڈگری کالجس میں نئے کورسیس متعارف

   

بی ایس سی ڈاٹا سائینس اور بی کام بزنس انالائٹک بھی شامل
حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلی تعلیم نے روزگار اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے مختلف نئے کورسیس اور ڈگری کالجس میں نئے امتزاج کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمشنریٹ کالج ایجوکیشن کی جانب سے بی ایس سی ڈاٹا سائینس اور بی کام بزنس انالائٹکس کے کورسیس جاریہ تعلیمی سال سے متعارف کروائے جائیں گے ۔ ان کورسیس کا نصاب کمپیوٹر سائنس ‘ ریاضی اور اسٹاٹسٹکس شعبہ کے ماہرین کے علاوہ ماہرین صنعت کی رائے سے تیار کیا گیا ہے ۔ کمشنریٹ کالج ایجوکیشن نے ریاست کے 80 خانگی کالجس میں بی ایس سی ڈاٹا سائینس کورس شروع کرنے کی منظوری دی ہے ۔ یہ کورس مارکٹ کے حالات اور جاریہ طلب کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں کمشنریٹ کی جانب سے کم از کم 26 سرکاری ڈگری کالجس میں یہ کورسیس شروع کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے ہیں۔ گورنمنٹ سٹی کالج ‘ گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمنس بیگم پیٹ ‘ گورنمنٹ ڈگری کالج خیریت آباد ‘ ایس آر آر گورنمنٹ ڈگری کالج کریمنگر کے علاوہ ایس آر اینڈ بی جی این آر گورنمنٹ ڈگری کالج کھمم میں یہ کورسیس شروع کئے جائیں گے ۔ ہر پروگرام کیلئے 60 نشستیں رہیں گی ۔ ان کورسیس میں داخلے ڈگری آن لائین سروسیس ‘ تلنگانہ ( دوست ) کے ذریعہ ہونگی اور جو طلبا کوالیفائنگ امتحان میںمیرٹ حاصل کرینگے انہیں نشست الاٹ کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں کچھ دوسرے کورسیس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔