تلنگانہ کابینہ کا آج خصوصی اجلاس لاک ڈائون میں توسیع اور دیگر امور پر کا جائزہ

   

حیدرآباد۔ 10 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہفتے کو 3 بجے سہ پہر چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کی صدارت میں تلنگانہ بھون میں منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا۔ توقع ہے کہ کابینہ لاک ڈائون میں توسیع کے امکانات کا جائزہ لے گی تاکہ وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔ ریاست کی معاشی صورتحال، مستقبل کے لائحہ عمل، ریاست کے غریبوں کو حکومت کی امداد، دیگر ریاستوں سے منتقل ہونے والی ورکرس کی مدد کے علاوہ زرعی پیداواری اشیاء کی خریدی اور فصلوں کو غیر موسمی بارش اور آندھی سے ہوئے نقصانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔