حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی کابینہ کا اجلاس 25 جولائی کو سہ پہر 4 بجے سکریٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے اسپیشل چیف سکریٹریز، پرنسپل سکریٹریز اور سکریٹریز کو ایجنڈہ میں موجود امور سے متعلق تفصیلات روانہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اجلاس میں دورہ دہلی کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف منسٹر اور وزراء کی دورہ دہلی سے واپسی کے بعد کابینی اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ امکان ہے کہ طبقاتی سروے پر ماہرین کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیتے ہوئے منظوری دی جائے گی ۔ اسمبلی کے مانسون سیشن کی تاریخوں کو طئے کیا جاسکتا ہے۔ اندراماں ہاؤزنگ اور راشن کارڈس کی تقسیم کا کابینہ میں جائزہ لیا جائے گا۔ 1