تلنگانہ کابینہ کا 20 ستمبر کو اہم اجلاس

   

حیدرآباد 14 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کابینہ کا اجلاس 20 ستمبر کو سہ پہر 4 بجے سکریٹریٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کرکے منظوری دی جائیگی۔ حیڈرا کو قانونی حیثیت دینے، دھرانی کی جگہ بھوماتا پورٹل پر فیصلہ کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ موسیٰ ندی کی ترقی، فنڈز اکھٹا کرنے کا جائزہ لینے کے علاوہ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں اور ضلع سطح پر فنڈز کی فراہمی پر بھی غور کا امکان ہے۔ آر او آر قانون کی تنسیخ ، زرعی کمیشن ایجوکیشن کمیشن کی منظوری، غریب عوام کیلئے ہیلت انشورنس، راشن کارڈس کی اجرائی کیلئے رہنمایانہ خطوط کی اجرائی، 200 نئے گرام پنچایتوں کے قیام کو منظوری کے بھی امکانات ہیں۔2