تلنگانہ کابینہ کا 5 مئی کو اجلاس

   

حیدرآباد یکم مئی(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کی توسیع اور کورونا وائرس کے حالات کا جائزہ لینے کابینہ کا اجلاس 5مئی کو منعقد ہوگا ۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے 7مئی تک لاک ڈاؤن کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔بتایاجاتا ہے کہ اجلاس میں ریاست میں ریڈ زون میں لاک ڈاؤن میں توسیع اور دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن میں رعایتوں کے سلسلہ میں جائزہ لیا جائیگا۔حکومت نے کابینہ اجلاس کے دوران ریاست میں لاک ڈاؤن کو 7مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 3مئی تک کی توسیع دی گئی تھی ۔ریاستی کابینہ کے اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا کہ اگر ریڈ زون میں لاک ڈاؤن کو توسیع دی جاتی ہے تو اسکے کیا نتائج ہونگے اور اگر رعایتیں دی جاتی ہیں تو کیا اثرات ہونگے۔ 5مئی تک صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی اجلاس میں قطعی فیصلہ کیا جا ئیگا۔