جڑچرلہ /26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اے آئی سی سی انچارج منصور علی خان کی محبوب نگر آمد پر جڑچرلہ کانگریس پارٹی کے سرگرم قائدین محمد نصیر جوائنٹ کنوینر میناریٹی کی جانب سے ملاقات و پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر محبوب نگر ٹی پی سی سی وائس سپرنٹنڈنٹ عبداللہ کوتوال اے آئی سی سی سکریٹری سمپت کمار محبوب نگر ضلع صدر کانگریس جی ایم آر و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر انچارج منصور علی خان نے کانگریس پارٹی کی تنظیمی کارکردگی پر تفصیلات حاصل کی اور آنے والے دنوں میں اقلیتوں کو پارٹی میں شامل کرنے حکومت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور نوجوانوں کو کانگریس کے کارناموں سے واقفیت کروانے پر زور دیا ۔ اس موقع پر انچارج تلنگانہ کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔