تلنگانہ کانگریس بکھرا ہوا گھر لوک سبھا چناؤ کے لیے کوئی تیاری نہیں اتم کمار ریڈی بیرونی دورہ پر

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کانگریس تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے بعد ایک بکھرے ہوئے گھر کا منظر پیش کررہی ہے ۔ پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی بیرونی دورہ پر چلے گئے ہیں ۔ تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج آر سی کنٹیا نے یہ عجیب و غریب بیان دیا ہے کہ کانگریس لوک سبھا چناؤ میں ٹی آر ایس کو اپنی اصل حریف نہیں سمجھتی ۔ اصل مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے مابین ہوگا ۔ قومی سطح پر کنٹیا کی یہ بات صحیح ہوسکتی ہے لیکن تلنگانہ میں لوک سبھا چناؤ میں کانگریس کا اصل مقابلہ ٹی آرا یس سے ہی ہوگا ۔ تلنگانہ اسمبلی چناؤ مجلس ، بی جے پی صرف ایک نشست ہی حاصل کرسکی ہے ۔ اس کا کہیں کوئی نام و نشان نہیں ہے ۔ سابق سی ایل پی لیڈر جانا ریڈی اور سینئیر لیڈر کے وینکٹ ریڈی ایک دوسرے کی صورت دیکھنا نہیں چاہتے اور سابق وزیر ڈی کے ارونا اور سینئیر لیڈر ایس جے پال ریڈی میں شدید اختلافات ہیں ۔۔