تلنگانہ کا اقلیتی بجٹ متوازن اور اطمینان بخش

   

اقلیتی ڈیکلریشن پر عمل آوری کیلئے مثبت پہل، فاروق پاشاہ قادری
حیدرآباد۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد فاروق پاشاہ قادری نے تلنگانہ کے اقلیتی بجٹ کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مکمل بجٹ سے کانگریس حکومت نے یہ واضح کردیا کہ حکومت اقلیتوں سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کے لئے کتنی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی بجٹ میں اضافہ کرنے کے لئے حکومت کے مشیر اقلیتی امور محمد علی شبیر، نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست عامر علی خان اور اقلیتی کارپوریشن جناب کے صدور نشین نے حکومت سے کامیاب نمائندگی کی ہے جس کا اقلیتی بجٹ میں اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ اقلیتی بہبود کے لئے ریاست کے مجموعی بجٹ میں 3003 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اقلیتوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کے لئے بجٹ میں ٹمریز کو 950 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ شادی مبارک اسکیم کے لئے 650 کروڑ روپے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ ائمہ موذنین کے اعزازیہ اور وقف بورڈ کو گرانٹ ان ایڈ کے لئے 120 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ محکمہ اقلیتی بہبود کے تمام کارپوریشن، بورڈ اور کمیشن کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہیکہ کانگریس ایک سیکولر حکومت ہے اور اقلیتوں سے میناریٹی ڈیکلریشن میں کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔ فاروق پاشاہ قادری نے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے۔ کانگریس کے اقلیتی قائدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام میں کانگریس حکومت کا مثبت پیغام پہنچائے۔ 2