8دروازے کھول کر پانی چھوڑا گیا
حیدرآباد،21اکتوبر(یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کا سری رام ساگر پروجیکٹ(ایس آرایس پی)لبریز ہوگیا جس کے بعد پیر کو اس کے 8دروازے کھولتے ہوئے پانی کودریائے گوداوری کے نچلے حصوں میں چھوڑا گیا۔اس پروجیکٹ کے بالائی حصوں میں پانی کے بہاو کے بعد یہ پروجیکٹ لبریزہوگیا۔اس کی آبی سطح 89.212ٹی ایم سی درج کی گئی جبکہ اس کی مکمل سطح آب 90ٹی ایم سی ہے ۔اس میں پیر کی صبح تک 60,545کیوزک پانی آیا۔تقریبا تین سال کے وقفہ کے بعد یہ پروجیکٹ لبریز ہوا جس کے بعد کسانوں میں مسرت کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔اس پروجیکٹ کے دروازے کھولنے سے پہلے عہدیداروں نے پروجیکٹ کے نچلے علاقوں میں رہنے والے دیہاتیوں کو چوکس کردیااور ان کو مشورہ دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کے کنارے نہ جائیں۔