حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کے سونا ورائٹی چاول کی بین الاقوامی سطح پر ستائش کی گئی ہے ۔ تلنگانہ سونا (RNR-150-48) پر تحریر کئے گئے ایک ریسرچ آرٹیکل میں ، جو امریکن جرنل آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن کے لیٹسٹ ایڈیشن میں شائع ہوا ہے ، کہا گیا کہ یہ گلیسیمک انڈیکس (GI) میں جاپونیکا چاول سے بہتر ہے ۔ جاپونیکا چاول کی چین ، جاپان اور کوریا میں بہت زیادہ کاشت کی جاتی ہے ۔ اس آرٹیکل میں کہا گیا کہ ’ اس اسٹڈی میں RNR 15048 ( تلنگانہ سونا ) میں یہ دیکھا گیا کہ گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے جسے تین ماہ تک پابندی سے استعمال کرنے پر ذیابیطس کے مریضوں میں گلیکو سائیلٹیڈ ہیمو گلوبین کی سطح کم ہوتی ہے ۔ اس طرح یہ بلڈ گلوکوز کی سطح کو برقرار رکھنے میں معاون ہے ۔ اس اسٹیڈی میں کہا گیا کہ ’ لو ۔ جی آئی رائس پی این آر 15048 ایک مفید تھراپیوٹک ڈائیٹ ہوسکتا ہے جو ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ گلوکوز کو کم کرنے اور پلاسما ایچ ڈی ایل کولیسٹرول سطح کو بہتر بنانے میں معاون ہے ۔۔