حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے محکمہ صحت نے کورونا کی تیسری لہر کے درپیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری پر توجہ مرکوز کی ہے۔ محکمہ صحت تیسری لہر کے خطرہ کے پیش نظر چوکس ہے۔ تمام دواخانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیں۔ محکمہ صحت نے طے کیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کیلئے سمندر پار ممالک کو جانے والے طلبہ کو ترجیحی بنیاد پر ویکیسن دی جائے۔