تلنگانہ کا میڈیکل طالب علم، فلپائن میں مردہ پایا گیا

   

حیدرآباد 23اپریل(یواین آئی) بھونگیر ضلع کا میڈیکل طالب علم، فلپائن میں مردہ پایا گیا۔اس کی شناخت رام لنگم پلی کے 21سالہ منی کانتا ریڈی کے طورپر کی گئی جو فلپائن کے داو میں مردہ پایاگیا۔وہ ، فلپائن میں میڈیکل سال دوم کاطالب علم تھا۔والدین کے مطابق اس کی موت کی وجوہات مختلف بتائی گئی ہیں۔