حیدرآباد۔ 31۔مئی(یواین آئی) تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے ویمل واڑہ ٹاون سے تعلق رکھنے والا نوجوان امریکی شہر فلوریڈا کے سمندر میں غرق ہوگیا۔وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح کیلئے گیا تھا۔اس واقعہ کی اطلاع اس کے والدین کو دے دی گئی۔ بتایا گیا کہ یشونت 8ماہ پہلے ایم ایس کی تعلیم کیلئے فلوریڈا گیا تھا۔29مئی کو وہ اپنے ساتھیوں سبھودیا، میسور،چرن، سریکر اور شرواری کے ساتھ آئرش جزیزہ پہنچا۔یہ تمام کشتی میں سوار ہوئے جہاں سے پیٹا جزیرہ کیلئے روانہ ہوئے ۔اسی دوران اس کشتی کا انجن ناکام ہوگیا۔سمندر کی لہروں کے زیراثریہ کشتی تین میٹرگہرائی میں نچلی گئی جس پر یشونت نے سمندر میں چھلانگ لگادی۔تیز لہروں کے سبب اس کی موت ہوگئی۔