تلنگانہ کا ہماچل پردیش سے برقی معاہدہ

   

ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارک اور ہماچل پردیش کے چیف منسٹر کی موجودگی
حیدرآباد ۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارک نے کہا کہ تلنگانہ میں تیزی سے بڑھتی برقی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ’تلنگانہ کلین اینڈ گرین انرجی پالیسی 2025‘ کے پیش نظر ہماچل پردیش کے ساتھ برقی کے معاہدے کرنا بڑا اقدام ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت برقی حفاظت کو بڑھانے کے معاملے میں عہد کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہماچل پردیش کے ساتھ شراکت داری میں اقتصادی طور پر قابل عمل اور صاف ستھری برقی کے حصول کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ آج ہماچل پردیش کے صدر مقام شملہ میں ہماچل پردیش کے چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکو سے تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر ملوبھٹی وکرامارک نے ملاقات کی اور برقی معاہدوں پر دستخط کئے۔ ہائیڈل پاور پیدا کرنے کی لاگت تھرمل پاور کے مقابلے میں کم ہے جبکہ تھرمل پاور پیدا کرنے کی لاگت ہر سال بڑھ رہی ہے اور ہائیڈل پاور پیدا کرنے کی لاگت بتدریج کم ہورہی ہے۔ ایک اعلیٰ معیار زندگی کی حامل ریاست ہونے کے ناطے یہ ممکن ہے۔ ہائیڈل پاور پیدا کرنے کیلئے 9 تا 10 ماہ تک مسلسل ہائیڈل پاور (پانی سے برقی) پیدا کرنے معاون رہیں گے۔2
اس معاہدے سے تلنگانہ عوام کو کم قیمت پر ماحولیات کے مطابق برقی حاصل ہوگی۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارک نے کہا کہ اس پراجکٹ کو تلنگانہ جینکو پر عمل درآمد کرے گی۔2