حیدرآباد۔تلنگانہ میں کورونا متاثرین کی تعداد پہلی بار ایک دن میں ایک ہزار کے پار پہونچ گئی ہے ۔ آج جملہ 1,087 پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 888 گریٹر حیدرآباد سے ہیں۔ آج چھ اموات کی بھی اطلاع ہے جس کے نتیجہ میں جملہ اموات کی تعداد 243 ہوگئی ہے ۔ آج 162 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔ ریاست میں جملہ کورونا متاثرین کی تعداد 13,436 ہوگئی ہے ۔ آج 1,087 متاثرین میں گریٹر حیدرآباد سے 888 اور رنگا ریڈی سے 74 کیس رپورٹ ہوئے ۔
