تلنگانہ :کورونا مہلوکین کی تعداد 1500 سے تجاوز

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 509 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ تین اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 517 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ تلنگانہ میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین اموات کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 1505 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسس 7172 ہیں جن میں سے 5063 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان 48652 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 717 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 104 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ کتہ گوڑم 14 ، جگتیال 13 ، کریم نگر 15 ، کھمم 25 ، محبوب نگر 10 ، منچریال 12 ، ملکاجگری 45 ، ناگر کرنول 11 ، نلگنڈہ 13 ، نظام آباد 11 ، پدا پلی 13 ، سرسلہ 10 ، رنگا ریڈی 42 ، سنگا ریڈی 18 ، سدی پیٹ 19 ، سوریا پیٹ 15 اور ورنگل اربن میں 27 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔