دو افراد فوت ۔ گریٹر حیدرآباد ایک بار پھر وباء کے مرکز میں تبدیل
حیدرآباد : /6 جنوری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں دن بہ دن کورونا کے نئے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ایک بار پھر شہر حیدرآباد کورونا کے مرکز میں تبدیل ہورہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54,534 کورونا ٹسٹ کئے گئے جس میں 1913 نئے پازیٹیو کیسیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 2 اموات ہوئیں ۔ سب سے زیادہ گریٹر حیدرآباد میں 1214 نئے پازیٹیو کیسیس درج ہوئے ۔ گریٹر حیدرآباد میں کورونا کے نئے کیسوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔ /31 ڈسمبر کو گریٹر حیدرآباد میں 198 کیس یکم جنوری کو 217 کیس /2 جنوری کو 212 کیس /3 جنوری کو 294 کیس /4 جنوری کو 659 کیس /5 جنوری کو 979 کیس اور /6 جنوری کو 1214 کیس درج ہوئے ۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران گریٹر حیدرآباد میں 1000 سے زائد نئے کیسیس درج ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر ضلع رنگاریڈی جہاں 213 کیسیس درج ہوئے ہیں ۔ آج کورونا سے 232 متاثرین صحتیاب ہوئے ۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں 7847 سرگرم کیسیس ہیں ۔ تازہ نئے کیسیس کے ساتھ تلنگانہ میں کورونا متاثرین کی جملہ تعداد 6,87,456 لاکھ تک پہونچ گئی ہے ۔ جن میں تاحال 6,75,573 لاکھ متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں ۔ کورونا سے ابھی تک ریاست میں 4036 اموات ہوئی ۔ ریاست میں شرح اموات 0.58 فیصد ہے ۔ جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی شرح 98.27 فیصد ہے ۔ ن