تلنگانہ :کورونا کیسوں پر کشن ریڈی کی مرکزی وزیر صحت سے نمائندگی

   

حیدرآباد۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے آج دہلی میں مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن سے ملاقات کی اور تلنگانہ میں کورونا کے بڑھتے کیسوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں وزراء نے تلنگانہ میں کورونا سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ۔ کشن ریڈی نے ہرش وردھن کو مطلع کیا کہ حیدرآباد میں نہ صرف کووڈ 19 تیزی سے پھیل رہا ہے بلکہ اموات کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو ریاست کے وزیر کی حیثیت سے وہ وقفہ وقفہ سے ریاستی وزیر صحت اور متعلقہ حکام سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔انہیں مطلع کیا گیا کہ گورنمنٹ ریلوے ہاسپٹل ‘ ای ایس آئی ہاسپٹل وغیرہ میں کورونا معائنے کئے جا رہے ہیں اور بیڈز بھی فراہم ہیں۔