حیدرآباد 27 اپریل ( پی ٹی آئی ) گذشتہ چار دن سے ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی کے رجحان کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کو بھی صرف دو کورونا پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ 16 افراد کو دواخانہ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ حکومت کو امید ہے کہ یہی رجحان جاری رہا تو آئندہ چند یوم میں تلنگانہ کورونا سے پاک ہوجائیگی ۔ آج دو نئے کیسیس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 1,003 ہوگئی ہے اور ریاست کیدواخانوں میں 646 مریض زیر علاج ہیں۔ جملہ 332 افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 25 افراد فوت ہوئے ہیں۔ حکومت کے ایک بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ آج ایک دن میں جملہ 16 افراد کو صحتیابی کے بعد دواخانہ سے ڈسچارج کیا گیا ہے ۔ آج جو دو کیس سامنے آئے ہیں ان دونوں کا تعلق جی ایچ ایم سی حدود سے ہے ۔