تلنگانہ ‘ کورونا کے چھ نئے کیسوں کی توثیق

,

   

حیدرآباد ۔ یکم مئی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں جمعہ کو ایک دن میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسوں کی توثیق ہوئی ہے ۔ اس اضافہ کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثرین کی ترعداد بڑھ کر 1,044 ہوگئی ہے ۔ جمعہ کو کورونا کی وجہ سے کسی کے فوت ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ریاست میں اب تک اس وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی تعداد 28 ہی ہے ۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے یہ بات بتائی ۔ آج نئے مریضوں کے ساتھ ریاست کے مختلف دواخانوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد 552 ہے جبکہ جملہ 464 افراد کو دلاج اور صحتیابی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔