تلنگانہ :کورونا کے 114 نئے کیس

   

حیدرآباد ۔15 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 114 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ 130 مریض صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق ایکٹیو کیسوں کی تعداد 792 ہے جن کا آئسولیشن میںعلاج جاری ہے ۔ گزشتہ دو دنوں میں 10804 ٹسٹ ہوئے جن میں 366 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 48 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں کیسوں کی تعداد 10 سے کم ہے۔ ر