تلنگانہ : کورونا کے 1,278 نئے پازیٹیو کیس ۔ 8 اموات

   

حیدرآباد۔ ریاست میں آج کورونا کے 1,278 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 762 کیس گریٹر حیدرآباد کے ہیں۔ اس کے علاوہ آج 8 اموات کی بھی اطلاع ہے جس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 339 ہوگئی ہے ۔ تازہ کیسوں کے بعد جملہ متاثرین کی تعداد 32,224 ہوگئی ہے ۔ آج ایک دن میں جملہ 1,013 مریضوں کو ڈسچارج بھی کردیا گیا ۔ اس طرح اب تک جملہ 19,205 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ مزید 12,680 مریض مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ آج گریٹر حیدرآباد کے علاوہ رنگا ریڈی سے 171 ‘ میڑچل سے 85 ‘ سنگاریڈی سے 36 ‘ نلگنڈہ سے 32 ‘ میدک سے 22 ‘ کاماریڈی سے 23 ‘ کھمم سے 18 ‘ منچریال سے 17 عادل آباد اور سوریہ پیٹ سے فی کس 14 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کریمنگر سے 9 اور نظام آباد سے 8 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔