تلنگانہ ‘کورونا کے 1440 نئے کیس، 5 اموات

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1440 کیس منظر عام پر آئے جبکہ 5 اموات ہوئیں۔ محکمہ صحت کے ہیلت بلیٹن کے مطابق کورونا پازیٹیو کیسوں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 331 ہوچکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 1481 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1377 ہوگئی۔ ایکٹیو کیس 19890 ہیں جن میں 17135 ہوم
آئسولیشن کے تحت ہیں۔ 42673 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 499 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حکومت نے 60 ہزار ٹسٹ کا نشانہ مقرر کیا تھا لیکن روزانہ 40 تا45 ہزار ٹسٹ کئے جارہے ہیں۔ گذشتہ ہفتہ کے دوران تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں بتدریج اضافہ درج کیا گیا ۔ گریٹر حیدرآباد میں 278 نئے کیس درج ہوئے جبکہ کتہ گوڑم 97 ، جگتیال 27 ، بھوپال پلی 17، کاماریڈی 29، کریم نگر 68 ، کھمم 91، محبوب نگر 19 ، منچریال 31 ، میڑچل 133 ، ملگ 27 ، ناگر کرنول 28 ، نلگنڈہ 70 ، نرمل 21 ، نظام آباد 25 ، پداپلی 28 ، رنگاریڈی 112، سنگاریڈی 31 ، سدی پیٹ 42 ، سوریا پیٹ 48 ، ورنگل ( رورل ) 23، ورنگل (اربن ) 39 اور بھونگیر میں 28 کیس درج ہوئے ہیں۔