حیدرآبادتلنگانہ میں کورونا کے 163 نئے کیس درج کئے گئے ۔ ریاست میں کیسوں کی تعداد بڑھ کر 2,99,086ہوگئی ۔ ریاست میں گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید ایک موت ہوئی ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا کہ ریاست میں 157 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔ اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,95,544 ہوگئی ہے ۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,907ہے جن میں 774مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں ۔