تلنگانہ ‘کورونا کے 163 نئے کیس

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کے 163 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں جملہ کورونا کیسوں کی تعداد بڑھ کر 2,97,113 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو اموات بھی ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1622 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 101 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک اس وائرس سے 2,93,791 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ اب تلنگانہ میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد محض 1,700 رہ گئی ہے جن کا علاج کیا جا رہا ہے ۔