حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1949 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 10 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے ہیلت بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسوں کی تعداد 2 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ایک لاکھ 99 ہزار 276 پازیٹیو کیس ہیں جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 212 افراد صحت یاب ہوئے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 2366 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1163 ہوچکی ہے۔ ریاست میں 27901 ایکٹیو کیسس ہیں جن میں 22816 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے ریاست میں 51623 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 569 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ کورونا کے آغاز سے اب تک 32 لاکھ 5 ہزار 249 ٹسٹ کئے گئے۔ نئے کیسس کے اعتبار سے گریٹر حیدرآباد 291 کے ساتھ سرفہرست ہے۔