حیدرآباد :تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 197نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,93,253ہوگئی ہے ۔ ریاست میں جملہ اموات کی تعداد بڑھ کر1589ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید ایک موت ہوئی ہے ۔محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا کہ ریاست میں 376افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 2,88,275 ہوگئی ہے ۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 3,389ہے جن میں 1842مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں ۔