تلنگانہ ‘کورونا کے 394 نئے کیس

   

حیدرآباد۔تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 394 نئے کیس منظر عام پر آئے اور 3 اموات ہوئیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 194 افراد صحت یاب ہوئے۔ تلنگانہ میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 303118 ہے جبکہ 298645 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1669 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 2804 درج کئے گئے جن میں سے 1123 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 64894 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 698 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 81 نئے کیسس درج ہوئے جبکہ عادل آباد 11، جگتیال 1، کریم نگر 11، کھمم 17، محبوب نگر 10، ملکاجگیری 34 ، ناگرکرنول 12 ، نلگنڈہ 12 ، نرمل 10 ، نظام آباد 10 ، رنگاریڈی 64 ، سنگاریڈی 11 اور ورنگل ( اربن ) میں 10 نئے کیسس درج ہوئے۔