جی ایچ ایم سی میں 43 نئے کیس ۔ متاثرین میں مائیگرنٹس شامل
حیدرآباد 16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ میں ہفتے کو ایک دن میں کورونا وائرس کے 55 نئے کیس پازیٹیو سامنے آئے ہیں۔ ان میں 43 کا تعلق گریٹر حیدرآباد حدود سے بتایا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان میں 23 وہ کیس شامل ہیں جو مادنا پیٹ کے ایک اپارٹمنٹ ہی سے نکلے ہیں جو ایک برتھ ڈے پارٹی کا شاخسانہ ہے ۔ اس کے علاوہ دو پازیٹیو کیس رنگا ریڈی سے آئے ہیں اور چار تارک وطن مزدوروں کے ہیس جو یادادری سے سامنے آئے ہیں۔ سنگاریڈی میں دو غیر مقیم ہندوستانیوں کے بھی کورونا پازیٹیو ہونے کی توثیق ہوئی ہے ۔ اسی طرح جگتیال سے 2 اور جنگاوں اور منچریال سے ایک ایک کورونا پازیٹیو کیس کی اطلاع ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ دوسری ریاستوں سے کثیر تعداد میں لوگ تلنگانہ پہونچ رہے ہیں جس کی وجہ سے ان میں بھی کورونا پایا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے بھی اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ حکومت نے کہا کہ دوسری ریاستوں سے سڑک اور ریل کے راستے سے آنے والے افراد کی انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ کی جا رہی ہے ۔