تلنگانہ : کورونا کے 94 نئے پازیٹیو کیس

   

حیدرآباد ۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ میں آج ایک دن میں کورونا کے 94 نئے پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں۔ یہ تما م مقامی کیس ہیں اور ان میں کوئی مائیگرنٹ یا بیرون ملک سے واپس ہونے والا شامل نہیں ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج جملہ 94 کورونا پازیٹیو کیسوں کے ساتھ جملہ مقامی متاثرین کی تعداد 2264 ہوگئی ہے جبکہ مائیگرنٹس اور بیرون ملک سے آنے والے 434 افراد بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ اس طرح ریاست میں جملہ کورونا مریض 2,792 ہوگئے ہیں۔ آج جو 94 کورونا پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں ان میں 79 کا تعلق جی ایچ ایم سی حدود سے بتایا گیا ہے جبکہ تین رنگا ریڈی ضلع سے اور تین میڑچل سے تعلق رکھتے ہیں۔ میدک ‘ نلگنڈہ اور سنگاریڈی سے دو دو مریضوں کی توثیق ہوئی ہے ۔ اسی طرح محبوب آباد ‘ پیدا پلی اور جنگاوں سے ایک ایک مریض کی توثیق ہوئی ہے ۔ اب تک ریاست میں اس وائرس سے جملہ 88 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اب تک ریاست کے مختلف دواخانوں سے 1491 مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردئے گئے ہیں۔