حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ کو مکمل طور پر اسمارٹ تلنگانہ بنانے کی جانب کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ریاست کے بڑے شہروں کے علاوہ ٹاون اور چھوٹے شہروں میں اسمارٹ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ یعنی ہر سرکاری کام اب ٹکنالوجی کی بنیاد پر ہوگا ۔ بین الاقوامی آئی ٹیک طریقہ کار ( آئی او ٹی ( کی خدمات بلاک چین ، ابوٹک ، کلوڈکمپوٹنگ مشین لرنگ ، عصری ٹکنالوجی و دیگر شعبوں میں ٹکنالوجی آلات سے عوامی خدمات فارہم کی جائیں گی ۔ پینے کے پانی کا سربراہی نظام ، برقی ، تعلیم ، طب ، ہاوزنگ ، پارکنگ ، صحت و صفائی جیسے شعبوں میں عوامی خدمات کو ترجیح دی جائے گی ۔ اور ان سہولیات و خدمات کے عمل کا عنقریب آغاز ہوگا ۔ اس کے لئے موثر منصوبہ سازی کرلی گئی ہے ۔ عوام کیلئے ان اسمارٹ سہولیات میں عوام کو راحت فراہم کرنے کے علاوہ ایک اور مقصد سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔ اس پراجکٹ کی عمل آوری میں وزیر کے کے ٹی آر کی خصوصی دلچسپی شامل ہے ۔ شہروں میں انسانی ضروریات کی تکمیل اور تمام سہولیات کی سہولت بخش بنانے سے ملازمت کے مواقع بھی بڑھیں گے اور ماہر اور ہونہار نسل کو تیار کیا جاسکتا ہے ۔ اس پراجکٹ کو آئی ٹی شعبہ صنعت میونسپل محکمہ کے علاوہ ایک خصوصی شعبہ نگرانی کرے گا ۔ منتخب شہروں میں الکٹرانک اقتدار اور عوامی خدمات کو مکمل ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا ۔ اس پراجکٹ کے تحت می سیوا مراکز میں اضافہ کیا جائے گا ۔ عصری ٹکنالوجی کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ ٹی فائبر کی دستیابی کے بعد خدمات میں توسیع کی جائے گی ۔ ناگہانی صورتحال ، وبائی امراض اور ان کی شدت کو محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر کئے جانے والے اقدامات عوامی شعور بیداری اور چوکسی کو ٹکنالوجی کی مدد سے پورا کیا جائے گا ۔ میونسپل ہیلت ، پولیس و دیگر شعبوں سے خدمات پہونچائی جائے گی ۔ انفارمیشن ٹکنالوجی سے لیس شہروں اور اہم شہروں میں اسٹریٹ لائیٹس ان کی دیکھ بھال اور برقی بچت کے علاوہ ٹریفک سگنلش کی کارکردگی ۔ ٹریفک جام کے مسائل کو یکسوئی ٹریفک جام کی اطلاعات کی عوام کو فراہمی ٹکٹ کی اجرائی کیلئے بسوں کو جی پی ایس آلات کو جوڑا جائے گا ۔ A
اس کے علاوہ سوتی آلودگی ( ساؤنڈ پولیوشن ) پر کنٹرول کیا جائے گا ۔ غیر ملکی سیاحوں کو سیاحتی مقامات کی اطلاعات اور تفصیلات کو دستیاب رکھا جائے گا ۔ اسمارٹ تلنگانہ پراجکٹ کے تحت شہروں میں پینے کے پانی کی سربراہی کے نظام میں ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔ پینے کے پانی کی جانچ کرنے کے بعد سربراہی سے قبل بلدیہ کو اطلاع دی جائے گی ۔ حیدرآباد طرز کے آئی او ٹی کو دوسرے شہروں میں فراہم کیا جائے گا ۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کے چیف سکریٹری مسٹر جیش رنجن نے بتایا کہ عصری ٹکنالوجی کے ذریعہ معیاری عصری سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت سنجیدہ ہے ۔ جی ایچ ایم سی میں فی الحال یہ خدمات فراہم کی جارہی ہے ںاور مرحلہ وار سطح پر ریاست کے دیگر شہروں میں ان خدمات کو توسیع دی جائے گی ۔ A