تلنگانہ کو اے پی سے 2406 کروڑ کے برقی بقایاجات وصول طلب

   

حیدرآباد /8 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کے برقی سربراہ کرنے والے ادارہ کے جمعہ کو دعوی کیا کہ آندھراپردیش میں اس کے ہم منصب ادارہ سے برقی سربراہی کے بقایا جات کے طور پر اس کو 2406 کروڑ روپئے وصول ہونا چاہئے ۔ ٹی ایس ٹرانسکو اور جینکو کے سی ایم ڈی ، ڈی پربھاکر راؤ نے الزام عائد کیا کہ آندھراپردیش کے برقی سربراہی اداروں نے تلنگانہ سے 5000 کروڑ روپئے کے بقایاجات قومی کمپنی قانون ٹریبیونل میں مقدمہ درج کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا ۔ لیکن ہمارے حسابات کے مطابق وہ ( اے پی ) 2406 کروڑ روپئے باقی ہے ۔ پربھاکر نے کہا کہ تلنگانہ توانائی کمپنیوں نے آندھراپردیش کے ساتھ خوشگوار انداز میں مسئلہ حل کرنے کی خواہش کی ۔