تلنگانہ کو خوشحال ریاست بنایا جائے گا : گیانیشور

   

یوم تاسیس تقریب، سونیا گاندھی کی خدمات کو خراج تحسین

شمس آباد 2 جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر شمس آباد میں کانگریس پارٹی کی جانب سے جشن منایا گیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔ سونیا گاندھی کے فوٹو کو دودھ سے نہلایا گیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اور عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ گیانیشور مدیراج ڈسٹرکٹ لائبریری چیرمین نے اپنے خطاب میں کہاکہ تلنگانہ ریاست کو خوشحال بنانے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے 6 وعدوں پر عمل کیا جائے گا اور ساتھ ہی دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا۔ تلنگانہ تحریک میں سینکڑوں افراد کی شہادت کو دیکھتے ہوئے 2014 ء میں شریمتی سونیا گاندھی نے علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تلنگانہ کو کانگریس نے قائم کیا تھا اور کانگریس ہی تلنگانہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گی۔ اس موقع پر سنجے یادو میونسپل صدر، محمد شمس الدین، نریندر، محمد علیم، محمد نظیرالدین، محمد تاج بابا، عمران، سریدھر یادو، اکرم خان، میلارم سلوچنا، سندیپ، بی کنٹیا کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔