تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنایا گیا: وزیرتعلیم

   

ایک دن میں ایک کروڑ پودے لگائے گئے: سنتوش کمار،سبیتا اندرا ریڈی، سنتوش کمار، شانتی کماری کی شرکت

شمس آباد 26 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت سے ہریتاہرم پروگرام منعقد کرکے ریاست بھر میں شجرکاری کی جارہی ہیں۔ منچیرولا میں آج وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے فارسٹ ٹریک پارک کا افتتاح انجام دیا اور شجرکاری کی۔ انہوں کہا کہ رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار نے گرین انڈیا چیلنج کو لیتے ہوئے ہریتاہرم کے ذریعہ ریاست بھر میں شجرکاری کی جارہی ہیں۔ 26 اگست کو ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے اختتام پر ایک دن میں ایک کروڑ پودے لگاتے ہوئے ریاست کے ہر منڈل میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ ہریتاہرم کے آغاز کے بعد سے ریاست میں کئی سالوں سے بہتر بارش ہورہی ہے۔ آج ہم ایک پودا لگا رہے ہیں لیکن یہ پودا کل درخت بن کر ہمیں آلودگی سے محفوظ رکھے گا، سایہ دے گا اور بارش بھی بہتر ہوگی جس سے پانی کا مسئلہ حل ہورہا ہے ۔ بی آر ایس حکومت کی ہر اسکیم ہر فرد کیلئے فائدہ مند ثابت ہورہی ہے۔ چیف منسٹر ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے اقدامات کر رہے ہیں۔ رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار نے کہا کہ ہم نے گرین انڈیا چیلنج کیا اور اسے تکمیل کرنے شجرکاری کی جارہی ہے جس میں ہر فرد اپنا رول ادا کر رہا ہے ۔ سنتوش کمار نے عوام سے اپیل کی کہ ہر شخص اپنے گھروں اور اطراف شجرکاری کریں جس سے آلودگی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ایک دن میں ایک کروڑ شجرکاری سے ریاست بھر میں سرسبز و شاداب نظر آئے گا۔ 360 ایکڑ اراضی پر شجرکاری کی جارہی ہے۔ اب تک 129 مقامات پر 1,60,661 ایکڑ اراضی پر شجرکاری کی گئی ہے۔ 8 سالوں میں ریاست کو سرسبزوشاداب بنایا گیا ہے۔ 2015ء سے 283.82 کروڑ پودے لگائے گئے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری، سبیتا اندرا ریڈی وزیرتعلیم، مہیندر ریڈی آئی این ڈپی آر منسٹر، سربھی وانی ایم ایل سی، انیتا ریڈی ضلع پریشد چیرپرسن، اندرا کرن ریڈی جنگلاتی وزیر، رنجیت ریڈی رکن پارلیمنٹ ، پرکاش گوڑ، کالے یادیا، ارکان اسمبلی، پرتاپ ریڈی فارسٹ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ چیرمین کے علاوہ دیگر قائدین و عہدیدار موجود تھے۔