تلنگانہ کو ملا نیا سکریٹریٹ بھون، 26 ماہ اور 28 ایکڑ میں بن کر ہوا تیار، جانئے دیگر ریاستوں سے کیسے ہے الگ

   

حیدرآباد:تلنگانہ ریاست کو اب اپنا الگ نیا سکریٹریٹ مل گیا ہے ۔ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر نے نو تعمیر شدہ چھ منزلہ ریاستی سکریٹریٹ کا کل افتتاح کیا ۔ افتتاح کے موقع پر ہونے والے سدرشن یگیہ کیلئے سکریٹریٹ کے احاطہ میں یگیہ شالا بھی تیار کی گئی ہے ۔ اس میں پورناہوتی دینے کے بعد وزیراعلی کے سی آر سکریٹریٹ کی چھٹی منزل پر اپنے دفتر میں داخل ہوں گے ۔نئے سکریٹریٹ کی بلڈنگ کو بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام سے جانا جائے گا ۔ سکریٹریٹ کو انتہائی خوبصورت اور جدید سہولیات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔ دراصل تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد سے کے سی آر کی قیادت والی پہلی سرکار نے مشترکہ ریاست کے سکریٹریٹ میں حکومت کی شروعات کی تھی، جس سے کام کاج میں ملازمین اور وزیٹرس کو کافی پریشانی ہورہی تھی ۔ اس کو دور کرنے کیلئے منصوبہ بند طریقہ سے نئی بلڈنگ کی تعمیر کی گئی ہے۔