تلنگانہ کو مناسب فنڈز کی جرائی میں مرکز ناکام:جیتندر ریڈی

   

حیدرآباد۔11فبروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے رکن پارلیمنٹ محبوب نگر جیتندر ریڈی نے کہا تلنگانہ کی رعیتو بندھو اسکیم کا کوئی دوسری اسکیم مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکز کی کسان سمان اسکیم سے زیادہ تلنگانہ کی رعیتو بندھو اسکیم کسانوں کے حق میں زیادہ فائدہ مند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات سے وعدہ خلافی کرنے والوں کو سبق سکھانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اب صاف ہوچکی ہے کہ کسانوں کو نظرانداز کرنے کے کیا نتائج برآمد ہوں گے ۔ جتیندر ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے رائج کردہ اسکیم رعیتو بندھو کے ذریعہ کسانوں کو زیادہ فائدہ حاصل ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت نے بڑے پیمانے پر آبی پراجکٹوں کی تعمیر عمل میں لارہی ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے خواہش کی کہ وہ ان پراجکٹوں کا مشاہدہ کرے ۔