وزیر فینانس ہریش راؤ کا مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن کو مکتوب ، ماضی کی اپیلوں کا حوالہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تلنگانہ کو وصول طلب بقایا جات اور گرانٹس فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ماضی میں کی گئی اپیلوں کا ہریش راؤ نے اپنے مکتوب میں حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کے تقسیم قانون سیکشن (2)94 کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے مختص کردہ فنڈز کے دو سالہ بقایا جات 900 کروڑ روپئے جاری کرنے اس کی اجرائی کے علاوہ گرانٹس 2021-22 کی اجرائی کے ساتھ اس کو مزید 5 سال تک توسیع دینے کی اپیل کی ۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ نیتی ایوگ کی سفارش کے مطابق 24.205 کروڑ روپئے کی اجرائی باقی ہونے کا دعویٰ کیا ۔ مقامی اداروں کو 817.61 کروڑ دیہی علاقوں کے اداروں کو 315.32 کروڑ روپئے تلنگانہ کو جاری کرنے کی 14 ویں فینانس کمیشن نے مرکزی حکومت کو سفارش کی ہے ۔ اس کو کیوں مسترد کردیا گیا ۔ ابھی تک پتہ نہیں چلا ریاست کی جانب سے تمام شرائط کی تکمیل کے باوجود بغیر کسی وجہ سے گرانٹس کی اجرائی کو مسترد کردیا گیا ۔ اس کی اجرائی پر بھی توجہ دینے کا مرکزی وزیر فینانس سے مطالبہ کیا ۔ سال 2019-20 کے بہ نسبت سال 2020-21 میں ریاست کے ٹیکس حصہ داری میں کمی ہوئی ہے ۔ تلنگانہ کو 723 کروڑ روپئے کا خصوصی گرانٹس جاری کرنے کی 15 ویں فینانس کمیشن نے سفارش کی ہے ۔ ماضی میں ان سفارشات کو مسترد کرنے کی کوئی مثال نہیں ہے ۔ لہذا بغیر کسی تاخیر کے فنڈز جاری کرنے پر زور دیا ۔ ریاست میں عمل ہونے والی مرکزی اسکیمات کے لیے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے پہلے سال 2014-15 میں مرکز کا کوٹہ غلطی سے تلنگانہ کے بجائے آندھرا پردیش کو جاری ہوگیا ۔ تلنگانہ کو وصول طلب 495.20 کروڑ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس مسئلہ کو آندھرا پردیش کے بشمول اکاونٹنٹ جنرل سے رجوع کرنے کے باوجود ابھی تک مسئلہ حل نہیں ہوا اس کی بھی فوری یکسوئی کرنے اور زیر التواء آئی جی ایس ٹی کے 210 کروڑ روپئے بھی فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔ ن