ٹیکس کے ذریعہ 9698 کروڑ ، جی ایس ٹی کے تحت 4081 کروڑ روپئے موصول
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت کے لیے سال 2023-24 ایک امید افزا ثابت ہورہا ہے ۔ پہلے مہینے میں اچھی آمدنی کے ساتھ مالیاتی سال کا آغاز ہوا ہے ۔ محکمہ فینانس نے جاریہ مالیاتی سال سرکاری خزانے کو 2,59,891 کروڑ روپئے کی آمدنی ہونے کا اندازہ لگایا ہے ۔ توقع کے مطابق اپریل میں حکومت کو 15,085 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ ( سی اے جی ) کی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ ٹیکس کی شکل میں 9,698 کروڑ روپئے ، جی ایس ٹی کے ذریعہ 4,081 کروڑ روپئے اور سیل ٹیکس کے تحت 2,303 کروڑ روپئے موصول ہوئے ۔ دوسری جانب ہر قدم پر تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے والی نریندر مودی حکومت گذشتہ مالیاتی سال تیزی سے ترقی کرنے والی تلنگانہ ریاست کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جاریہ سال بھی اس کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ گذشتہ سال تلنگانہ کو گرانٹ ان ایڈ جاری نہ کرتے ہوئے پریشان کیا ۔ جاریہ سال بھی تلنگانہ سے ناانصافی کررہی ہے ۔ اپریل میں مودی حکومت نے تلنگانہ کے لیے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا ۔ تلنگانہ حکومت نے بجٹ میں اندازہ لگایا تھا کہ مالیاتی سال 2023-24 میں مرکز سے گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں جملہ 41,259 کروڑ روپئے حاصل ہوں گے مگر اپریل میں مرکزی حکومت نے تلنگانہ کو پوری طرح مایوس کیا ہے ۔۔ ن